سیاسی متناسقات ٹیسٹ
یہ سیاسی مشاہدے کا مفت ٹیسٹ ہے جو مغربی جمہوریتوں میں موجود دو اہم سیاسی پیمانوں پر آپ کو آپکا اسکور فراہم کرے گا۔ اگرچہ بہت سے دوسرے ’’سیاسی متناسقات‘‘ اور ’’سیاسی مشاہدے‘‘ کے ٹیسٹ موجود ہیں، مگر وہ ٹیسٹ عام طور پر اس لئے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں کیونکہ وہ جواب دینے والے کو چالاکی کے ساتھ ایک مخصوص طرز پر جواب دینے پر مجبور کرتے ہیں، مثال کے طور پر وہ سوالات کو گھما کر پیش کرتے ہیں یا سوالات کو ایسے انداز میں پیش کرتے ہیں کہ جس سے جواب دہندہ جذباتی ردعمل دے۔ اس کے برعکس یہ ٹیسٹ بغیر کسی چالاکی یا الٹ پھیر کے آپ سے سیدھے سوالات پوچھتا ہے۔
سوال 1 مجموعی سوالات 36
مجرموں کی ازسرِنو بحالی کرنا انہیں سزا دینے سے زیادہ اہم ہے۔
غیرمتفق | متفق |
اگلا
آئی ڈی آر لیبز سیاسی متناسقات ٹیسٹ آئی ڈی آر لیبز انٹرنیشنل کی ملکیت ہے۔ سیاسی کمپاس ٹیسٹ، پیس نیوز لمیٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ ووٹ کمپاس، ووکس پاپ لیبز انکارپوریٹڈ کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ نہ تو پیس نیوز لمیٹڈ اور نہ ہی ووکس پاپ لیبز انکارپوریٹڈ اس سائٹ کے ساتھ کوئی تعلق رکھتے ہیں۔
یہ ٹیسٹ پیشہ ورانہ سیاسی تجزیہ نگاروں اور سیاسی اسپیکٹرم کے تمام اطراف کے جواب دہندگان کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ پھر بھی، براہ مہربانی اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ایسے ٹیسٹ صرف اشارے ہوتے ہیں - یہ سیاسی نظام پر محض پہلی نظر ہیں جو آپ کے لئے ایک ابتدائیہ کی مانند ہیں۔
سیاسی نظریے کے ٹیسٹ، چاہے وہ پیشہ ورانہ ہوں یا علمی تحقیق میں استعمال ہونے والے ’’باضابطہ‘‘ ٹیسٹ، یا پھر اس طرح کے مفت آن لائن ٹیسٹ ہوں، یہ صرف آپ کو آپ کے سیاسی نقطۂ نظر کے اشارے فراہم کرتے ہیں۔ کوئی بھی ایسا ٹیسٹ ابھی تک نہیں بنا جو آپ کی سیاسی وابستی کو مکمل درستگی یا معتبر انداز میں جانچ سکے اور کوئی سیاسی متناسقات ٹیسٹ آپ کی اپنے ملک کی سیاست کی گہری واقفیت کی جگہ نہیں لے سکتا۔
اس مفت آن لائن سیاسی متناسقات ٹیسٹ کے مصنفین ایک سے زیادہ مختلف شخصییتی ٹیسٹس کے استعمال میں تصدیق شدہ ہیں اور یہ نفسیات، سیاسی نفسیات اور شخصیت کی جانچ کے ساتھ پیشہ ورانہ طور پر وابستہ ہیں۔ ہمارے مفت آن لائن ٹیسٹ کا استعمال کرنے سے پہلے، براہ کرم نوٹ کرلیں کہ نتائج ’’جیسا ہے‘‘ کی بنیاد پر مفت فراہم کیے جاتے ہیں، اور ان کو کسی بھی قسم کا پیشہ ورانہ یا تصدیق شدہ مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ ہمارے آن لائن سیاسی متناسقات ٹیسٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی ہماری سروس کی شرائط ملاحظہ کریں۔